گورنرسندھ سے معروف سماجی کارکن مولانابشیر فاروق، ڈنشان ڈی آواری اور دیپک پروانی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن مولانا بشیر فاروق، معروف بزنس مین ڈنشان ڈی آواری اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔
(جاری ہے)
ملاقات میں فلاح انسانیت، روزگار کے مواقع اور فیشن ڈیزائن کے حوالہ سے گفتگوہوئی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے
لاہور(نیوز ڈیسک) اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔
گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔
ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ میرے پیٹ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
جاوید کوڈو نے اپنے ساتھی ادا کاروں کے رویے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ہر کوئی مالی مسائل کا شکار ہے، امید تھی کہ میرے دوست میری مدد کریں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی مہنگائی کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان