لاہور (نیوز ڈیسک) آسان کاروبار اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا، کون سی عمر کے افراد اپلائی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراء کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض کی فراہمی کی جائے گی اور 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے

آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔

آسان کاروبار اسکیم : کون کون اہل ہوگا؟
25 سے 55 سال تک پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

قرض لینے کیلئے ایکٹیو فائلرہونا ضروری اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

آسان کاوربار فنانس سکیم کے لئے گھر بیٹھے آن لائن درخواست اورتفصیلات کے لئے ویب پورٹل akf.

punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

اسکیم میں سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے اور قرض3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈر اورسپیشل افراد آسان کاروبار کارڈ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ، آسان کاروبار کارڈ کے لئے پورٹل akc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

آسان کاروبار کارڈ کے لئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی اور کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس،ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی جبکہ 25فیصد تک کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آسان کاروبار اسکیم کے لئے خصوصی ٹول فری نمبر 1786 بھی فعال کردیا گیا ہے۔

آسان کاروبار سکیم کے لئے درخواست گزار ٹول فری نمبر 1786 سے انفارمیشن لے سکتے ہیں ، اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار سکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا، آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔
مزیدپڑھیں:اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آسان کاروبار اسکیم جا سکتا ہے اسکیم کے سکیم کے کارڈ کے کیا جا کے لئے

پڑھیں:

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 961 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘کون اہل ہے،اپلائی کس طرح کیا جائے،جا نیں
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
  • سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
  • وفاقی محتسب کا سفارتی برادری کو ٹیکس شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بااختیار بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • نہروں پر جمہوری طریقہ سے بات نہ مانی تو حکومت چھوڑ دینگے: وزیراعلیٰ سندھ
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن