بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ گزشتہ 50 اوور ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی کارکردگی دیکھ کر بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دیا جا سکتا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے انڈین ٹیم کو ریڈ بال فارمیٹ میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی لیکن اس بات پر زور دیا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے۔

اس متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو کام کرنا ہوگا، بالخصوص تب جب وہ غیر ممالک سیریز کھیل رہے ہوں۔ وائٹ بال کرکٹ میں روہت زبردست ہے۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے کے بعد آپ ایک مختلف روہت شرما دیکھیں گے۔

واضح رہےآئی سی سی میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا۔ جبکہ بھارت اپنے سارے میچ دبئی میں کھیلے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں اور 15 میچز پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی، ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں تیز: آئی سی سی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کھلاڑیوں کی جرسی پر “پاکستان”کا نام نہیں ہوگا
  • چیمپئینز ٹرافی: بھارت کا میزبان ’پاکستان‘ کا نام اپنی جرسی پر لکھنے سے انکار
  • گواسکر نے پاکستان کو چمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دے دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما
  • سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا
  • بھارت نہ آسٹریلیا، گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ قرار دے دیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • چیمپئیز ٹرافی؛ گواسکر نے فیورٹ ٹیم کا نام بتاکر فینز کو مرچیں لگادیں