گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا۔
حکومت خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کردیے اور کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا۔
گزٹڈ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی منظوری دی تھی جبکہ گورنر نے اعتراضات عائد کردیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، حکومت نے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔
دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہورہا ہے،بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے،بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج،61فیصد چوری ہوتی ہے۔
زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ،لوگوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے