سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے خاتون کی گھر پر مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو خاتون کی گھر پر مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی بی سی کے وکیل جہانگیر آغا نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

وکیل نے مؤقف دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مزکورہ گھر کا کئی بار دورہ کیا ہے۔ گھر میں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پڑوسیوں نے مذکورہ گھر میں 3 بلیوں  کی نشاندہی کی ہے، سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے بلیوں  کے خلاف کارروائی کی  پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،  عدالت نے گھروں میں مرغی پرندے پالنے کے بارےمیں  قوائد و ضوابط بنانے کی ہدایت کی تھی۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کلفٹن کے علاقے میں شہریوں کی بنیادی حق تلفی کی جا رہی ہے۔

رہائشیوں نے گھروں میں مرغے پالے ہوئے ہیں، وہ بھی بغیر لائسنس کے۔ گھروں میں مرغیاں پالنے سے شور ہوتا ہے جس سے پڑوسیوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سی بی سی کو علاقے میں مرغیاں پالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست، پرسوں سماعت 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی  پرسوں 21 جنوری منگل کو سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد کے پلاٹ پر گھر بنانے کامعاملہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کاحکم
  • گھروں میں مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معاملہ عدالت پہنچ گیا
  • مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست، بلیوں سے متعلق رپورٹ طلب
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • گھروں میں مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معمہ حل نا ہو سکا
  • سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اور رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر
  • چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • 190 ملین پاؤنڈ بارے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: بیرسٹر سیف
  • چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست، پرسوں سماعت