کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی: میئرکراچی مرتضی وہاب نے پولیس چیف سے شہر قائد میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس چیف نے میئرکراچی کی درخواست کے بعد پولیس آفسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ کراچی کی دیواروں پر وال چاکنگ سمیت غیرضروری پیٹنگز اور اشتہارات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس حکام نے مزید کہاکہ کراچی میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا، لہذا شہری کراچی کی دیواریں گندی کرنے سے اجتناب کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وال چاکنگ
پڑھیں:
انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود کی ملاقاتوں میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، غریب لوگوں کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود نے ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے، نوجوان بیرون ممالک جانے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، غریب لوگوں کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بار بار غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثات میں ہلاکتوں سے ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔