9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں، ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کر کے دہشت پھیلائی، عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت کی توثیق
پڑھیں:
عارف علوی کو گرفتاری کا خدشہ، ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹوسابق صدر ڈاکٹر عارف علوی گرفتاری کے خدشے کے باعث ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں چوتھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر عارف علوی پہلے 3 مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔
عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظورسندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔