اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت لمبی نشست رہی، ملک کے حالات اور وطن عزیز کو جن بحرانوں کا سامنا ہے، ان تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے دہشت گردی ہو یا معیشت اور ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا، جس قدر ملک میں بحران ہے اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
ان کاکہناہےکہ ان حالات میں ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے یہ بحران بڑھانے کے لیے اپنا کندھا فراہم کیا، دور حاضر میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بحالی کا ایجنڈا ہونا چاہیے، اس وسیع تر مفاد میں سول سوسائٹی سمیت سب شامل ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں، اس کے بعد ایجنڈا بنا کر جدوجہد کا آغاز کریں گے، اس ملک سے تمام بحرانوں کو رخصت کرنے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی طے ہو گا کہ بند کمروں میں اس ملک کے فیصلے ہوں گے یا پھرعوام کے ووٹ سے ہوں گے۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 2022 میں سینیٹ سے استعفے کے بعد پی پی پی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان نواز کھوکھر نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔

 

صدر آصف زرداری نے ٹرمپ کو صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ خطے اور اپنے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی کوششیں کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موجودہ حکومت نے سیاسی بحران بڑھانے میں کندھا استعمال کیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان
  • بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھونپے جا رہے ہیں: مصطفی ٰ نواز کھوکھر
  • بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے عوام پر تھوپے جا رہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • بلاول کے سابق ترجمان کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان
  • لاہور، تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری کو ہوگی
  • صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد
  • جموں و کشمیر تحریک حقِ خودارادیت برطانیہ کی نئی پارلیمانی مہم کا اعلان
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان