فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں قابض صیہونی فوج کی جارحیت میں 6 شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی زرائع کے مطابق اس علاقے سے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے انخلا کے چند دن بعد قابض فوج نے جنین میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کو "آہنی دیوار" کا نام دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنین کیمپ کے قریب الزہرہ اسکول کے قریب ایک گاڑی پر بمباری کی، جب کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے کیمپ پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔ ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین کیمپ کے قریب العمل اسپتال میں قابض فوج کی گولیوں سے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دراندازی شروع ہونے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز جینین کیمپ کے آس پاس سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اسرائیلی اخبار "Haaretz" کے مطابق قابض فوج نے  آپریشن شروع ہونے سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کو علاقے سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فوجی کمک کو الجلمہ چوکی سے جینین کی طرف بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زخمی ہو گئے کیمپ کے کے قریب

پڑھیں:

مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب

اسرائیل کا غزہ کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب فلسطینیوں کے لیے خیمہ بستیاں تیار کی جا رہی ہیں، اسرائیلی فوج کی شام میں مزید پیش قدمی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے انخلاء کے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ مغربی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کرکے مکمل فوجی کنٹرول میں دینا چاہتی ہے، تاکہ وہ پورے علاقوں کو مسمار کرکے بظاہر حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کرسکے۔ اسی لیے رفح کے رہائشیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں تنگ پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔

اِس رپورٹ میں اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ کے جنوبی حصے میں رفح کو مستقل طور پر خالی کرانے کا منصوبہ ہے، جو کہ غزہ پٹی کا 20 فیصد حصہ بنتا ہے، اسی طرح کا ایک آپریشن شمالی غزہ میں بھی جاری ہے۔ یہ اقدامات اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہیں، جس کے تحت 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہروں اور قصبوں سے نکال کر ساحلی علاقوں کی طرف دھکیل دیا جائے گا، تاکہ آگے چل کر فلسطینی خود ہی غزہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ غزہ پٹی کے بقیہ علاقے میں اسرائیلی فوج زمین کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، اسی لیے ایک مہینے پہلے اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد مکمل طور پر بند کر دی تھی اور پچھلے ہفتے غزہ سٹی کے لاکھوں رہائشیوں کی صاف پانی کی واحد سپلائی لائن بھی کاٹ دی۔

اسرائیل کا غزہ کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب فلسطینیوں کے لیے خیمہ بستیاں تیار کی جا رہی ہیں، اسرائیلی فوج کی شام میں مزید پیش قدمی بھی جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج، سیاحوں اور شہریوں کو حال ہی میں قبضہ کیے گئے شامی علاقے کی سیر کرانے کا انتظام کر رہی ہے،  گولان ہائٹس کے متنازع علاقے میں یہ دورے اتوار سے شروع ہو کر ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی، پانی کا بطور ہتھیار استعمال!
  • مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب
  • پاک اردو مشاورتی اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں احتجاج
  • ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید