سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے آفس آرڈر جاری کردیا۔
ججز کے اختیارات کا کیس آج کیوں نہیں مقرر ہوا، ایڈیشنل رجسٹرار کو سپریم کورٹ کا شوکاز نوٹساسلام آباد سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس...
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نذر عباس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو سپریم کورٹ
پڑھیں:
بینچز کے اختیارات کا کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ پیش
—فائل فوٹوبینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہو گئے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہیں ہوا؟
رجسٹرار نے بتایا کہ بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس آئینی بینچ کا تھا، غلطی سے ریگولر بینچ میں لگ گیا۔
جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خطبینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر غلطی تھی تو عرصے سے جاری تھی، اب ادراک کیسے ہوا؟ معذرت کے ساتھ غلطی صرف اس بینچ میں مجھے شامل کرنا تھی، میں اس کیس کو ہائی کورٹ میں سن چکا تھا، معلوم نہیں مجھے اس بینچ میں شامل کرنا غلطی تھی یا کیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اس معاملے پر اجلاس کیسے ہوا؟ کیا کمیٹی نے خود اجلاس بلایا یا آپ نے درخواست کی؟
رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے کمیٹی کو نوٹ لکھا تھا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ جب جوڈیشل آرڈر موجود تھا تو نوٹ کیوں لکھا گیا؟ ہمارا آرڈر بہت واضح تھا کہ کیس کس بینچ کے سامنے لگنا ہے، ہمیں نوٹ دکھائیں جو آپ نے کمیٹی کو بھیجا۔