Nawaiwaqt:
2025-04-15@07:44:07 GMT

فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیرخواہ نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل وغارت کر کے شرپسند بلوچستان کے عوام کے خلاف جارہے ہیں. بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے.

امن کے لیے شہداء کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے.پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے طویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی. آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے. آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی۔انکا کہنا تھا کہ چین نے گوادر میں بطور تحفہ ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے، چین کے  230ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا. پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس میں گوادر ایئرپورٹ کا شمار ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں تباہی، خونریزی کے بعد 42 دنوں کے لیے جنگ بندی ہوئی. اللہ سے دعا ہے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو. 50ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوئے. شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا. غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، امداد سامان بھجوایا. غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ آنے والا ہے. ہم اس میں تعاون کریں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کی اختر مینگل پر تنقید

مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنما اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔

ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں۔

ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہورہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی، ضد پر مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی
  • خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف متحد، دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا
  • ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کی اختر مینگل پر تنقید
  • اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ