پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس اسکیم کے لیے 84 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب سے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔
صوبے کے 25 سے 55 سال تک کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، قرض لینے کیلیے ایکٹیوفائلرہونا ضروری اورکسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے۔
صوبے کے شہری آسان کاروبار فنانس اسکیم کے لیے گھر بیٹھے آن لائن درخواست ویب پورٹل پر دے سکتے ہیں، آسان کاروبار کارڈ اسکیم میں اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دیے جائیں گے۔
آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3 سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جاسکتا ہے آسان کاروبار کارڈ کے لیے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جاسکے گی۔
آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس، ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25 فیصد تک کیش بھی نکالی جا سکے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار اسکیم کے لیے خصوصی ٹال فری نمبر 1786 بھی فعال کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا ہرنوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار اسکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا، آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسان کاروبار فنانس آسان کاروبار کارڈ پاکستان پنجاب مریم نواز وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سان کاروبار فنانس ا سان کاروبار کارڈ پاکستان مریم نواز وزیراعلی آسان کاروبار کارڈ کے کاروبار فنانس ا اسکیم کے لیے فنانس اسکیم کے ذریعے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں گزشتہ شام ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔عشائیے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری سیاحت فرید احمد تاڑر نے خصوصی شرکت کی۔مہمان وفد کی لاہوری روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جس پر وفد نے شاندار میزبانی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا۔ قبل ازیں، ای سی او ممالک کے سفیروں نے دہلی دروازہ، گلی سورجن سنگھ اور مسجد وزیر خان کا تاریخی دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے شاہی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔(جاری ہے)
مسجد وزیر خان میں وفد کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مہمان سفیروں نے مغلیہ طرزِ تعمیر، تاریخی ورثے اور اس کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہی حمام کے دورے کو یادگار قرار دیا۔ وفد نے لاہور کی تاریخی گلیوں، ثقافتی حسن اور ورثے کی جھلک کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی وفود کی میزبانی پنجاب کی تہذیبی شناخت کا عکاس ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم پنجاب کو عالمی سطح پر روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تاریخ ہر دم سانس لیتی ہے، جو دنیا کے لیے کشش کا باعث ہے۔