سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں ترمیم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ میں ٹریفک پولیس نے کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جس کی مدت تین سال اور پانچ سال ہے، تین سالہ لائسنس کی فیس 1 ہزار 410 روپے اور پانچ سالہ لائسنس کی 1 ہزار 860 روپے ہے۔
بتایا گیا ہے کہ موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے، درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا، رجسٹریشن کے بعد درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے، مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا جو ایک سال کے لیے ہوگا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ 2024ء میں کراچی کے رہائشیوں نے مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 850 ملین روپے ٹریفک جرمانے ادا کیے، شہر میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی عام خلاف ورزیوں میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے مسائل شامل ہیں جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 21 ہزار چالان اور 119.3 ملین روپے جرمانے ہوئے، سگنل کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 96 ہزار چالان ور 124.9 ملین روپے جرمانے کیے گئے، اوور لوڈنگ پر 2 لاکھ چالان اور 103.1 ملین روپے جرمانے ہوئے، ون وے کی خلاف ورزی اور غلط ڈرائیونگ پر 91 ہزار چالان اور 20.2 ملین جرمانے کیے گئے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈرائیونگ لائسنس ملین روپے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: پتنگ اڑانے والے بچے کو پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
—فائل فوٹومحکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
ترجمان محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں پتنگ اڑانا ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے7 سال تک قید کی سزا ہو گی جب کہ پتنگ کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
نوجوان پتنگ اڑاتے اڑاتے خود بھی ہوا میں اُڑ گیاکبھی کبھی خراب موسم اور تیزہواؤں کی شدت کے باعث...
ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تیز دھار مانجھے سمیت تمام دھاگوں پر ہو گا جبکہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، اس کے علاوہ پتنگ اڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ اڑانے کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024ء منظور کیا تھا۔