عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے نئی قانونی ٹیم ، پرانوں کی چھٹی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تاہم اس میں پارٹی سے وابستہ اہم وکلا کو شامل نہیں کیا گیا۔
روز نامہ امت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لئے نئی قانونی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے جو 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔
نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چودھری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چودھری، چودھری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر، مشعال یوسفزئی بھی نئی ٹیم میں شامل ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی پیروی کے لئے بنائی گئی نئی قانونی ٹیم میں فیصل چودھری،بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت شامل نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تجارت پر امریکہ کے ساتھ تعاون کی امید ہے، چین
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نئی قانونی ٹیم عمران خان اور
پڑھیں:
ہماری لسٹ سے صرف بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر بانی سے ملے، نیاز اللّٰہ نیازی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ہماری فہرست میں سے صرف بیرسٹر گوہر اور سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیملی کی صرف ایک ملاقات کروائی گئی، بطور فوکل پرسن میں نے 8 بار لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی، صرف 2 بار ملاقات کروائی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈران کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ لارجر بینچ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لسٹ کے بغیر فیصل چوہدری، علی عمران شہزاد، رائے سلمان کھرل کو ملاقات کےلیے بھیجا گیا۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق جو لسٹ دی جاتی ہے، اس کیخلاف ورزی کیوں کی جاتی ہے، ملاقات کرنے والوں کی لسٹ کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرام راجا کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجا اور ترجمان کو کیوں نہیں جانے دیا گیا، جیل حکام نے عدالت کے سامنے ملاقات کی یقین دہانی کروائی پھر خلاف ورزی کیوں۔
بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی پر بانی پی ٹی آئی کا موقف آکر بتایا جس کے بعد ملاقات نہیں کرنے دی گئی، ہم وکلا کے کنونشن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔