کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ٹیلر ماسٹر کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹیلر ماسٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول کا اپنے بھائیوں سے عدالت میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 2 مقدمات بھی تھانے میں درج ہیں جبکہ سال 2022 میں مقتول کا بھانجا فدا حسین بھی جائیداد کے تنازع میں مارا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کو جسم پردو گولیاں لگی ہیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، پولیس کوجائے وقوعہ سے تیس بورپستول کے 2 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا، واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں پولیس انسپکٹر منہ بولے بیٹے کے ہاتھوں اپنے ہی پستول سے قتل
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم نے انسپکٹر کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا، نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کے قاتل کو گرفتار کرلیا، ڈولفن کی ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی، ڈولفن ٹیم نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔(جاری ہے)
ادھر فیصل آباد میں فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کردیا گیا، یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان نے پھل فروش کو صرف اس بات پر گولی مار کر قتل کردیا کہ اس نے فروٹ کی قیمت کم کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان فروٹ خریدنے آئے جہاں انہوں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، شعیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقی حقیقی سے جا ملا۔