سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے نذر عباس کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews او ایس ڈی ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: او ایس ڈی ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نوٹیفکیشن جاری وی نیوز ایڈیشنل رجسٹرار
پڑھیں:
سپریم کورٹ: او ایس ڈی بنائے گئے اسسٹنٹ رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے او ایس ڈی بنائے گئے اسسٹنٹ رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد اب کل توہین عدالت کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ معاملہ دیکھیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے مقرر کیا گیا، جس کے باعث سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے استفسار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کیوں مقرر نہیں کیا گیا؟
بعد ازاں عدالت نے وکلا منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ توہین عدالت کیس جسٹس منصور علی شاہ رجسٹرار آفس ریگولر بینچ سپریم کورٹ کیس ڈی لسٹ