لوئر کرم میں آپریشن تیسرے روز میں داخل، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لوئر کرم میں آپریشن تیسرے روز میں داخل، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )لوئر کرم کے چار مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے، بگن، مندوری، اوچت اور چپڑی کے علاقوں میں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری موجود ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی گئی ہے اور گھروں کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بگن، پستہ ونی، ڈاڈ قمر اور زاڑانہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کرم میں امن وامان کے قیام اور راستوں کے تحفظ کے لئے اورکزئی اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جرگہ ممبران نے ازخود آٹھ مورچے مسمار کر دیئے۔
جرگہ ممبران کے مطابق مورچوں تک رسائی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوئی، مورچے مسمار کرنے کا مقصد کرم میں قیام امن کو یقینی بنانا ہے،مذکورہ مورچے بالیش خیل میں مساجدوں اور امام بارگاہوں سے ہٹائے گئے، جرگہ ممبران کے اس اقدام کو کرم قبائل نے سراہا۔
دوسری جانب ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 112 ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر پچھلے تین ماہ سے بند جس کے باعث تجارت کا سلسلہ بھی رکا ہوا ہے۔راستوں کی طویل بندش کے باعث انسانی بحران جنم لے چکا ہے، غذائی اجناس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہے، اشیائے ضروریات زندگی نہ ملنے کے باعث لوگ فاقوں پر مجبور ہیں اور شہریوں کی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے۔
صدر تحفظ تنظیم ملت مسرت منتظر کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی اور بروقت علاج نہ ملنے کی صورت میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد 158 بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ راستوں کو محفوظ بنانے اور دیرپا امن و امان کیلئے کوہاٹ امن معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا، پائیدار امن کیلئے کرم کو یکم فروری تک اسلحے سے پاک کیا جائے گا، ضلعے کے اندر تمام بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر مقامات پر
پڑھیں:
کرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع، لوگوں کی نقل مکانی شروع
پشاور: شورش زدہ کرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور ضلع کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے قبائلی ضلع کے بگن علاقے میں سکیورٹی آپریشن شروع کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ا فورسز کی جانب سے بگن اور اس کے نواح میں آپریشن شروع ہونے کی تصدیق کی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چیک پوسٹوں کو تحویل میں لینے کے ساتھ بنکرز کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن سیکیورٹی فورسز اور پیراملٹری فرنٹیئرز کورپس (ایف سی) کی قیادت میں ہورہا ہے جبکہ پولیس ان کو مدد فراہم کررہی ہے۔حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی علاقے میں پیش قدمی کے پیش نظر شرپسند فرار ہو چکے تھے جبکہ رہائشی علاقوں سے انخلا کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔
خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف نے آپریشن کی مخالفت کرتےہوئے کہا تھا کہ جرگے سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں ۔