اسمبلی کورم توڑنے کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسمبلی میں کورم توڑنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ تھا۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے سگنل پر پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کر کے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پر مشترکہ طور ایوان چھوڑنے کا فیصلہ ہوا تھا، پی پی نے اسمبلی شروع ہونے سے قبل کورم توڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کورم توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کی تھی، پی پی کے آغا رفیع اللہ نے کورم کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کی، اجلاس سے قبل آغا رفیع اللہ نے پارٹی ایم این ایز کو فیصلے سے آگاہ کیا، پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو ہر صورت ایوان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی، ایوان نہ چھوڑنے والے ایم این ایز کو انضباطی کارروائی کا پیغام ملا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو لابی میں کورم کی معاملے پر بریفنگ دی گئی تھی، پی پی قیادت نے پلان کی کامیابی پر آغا رفیع اللہ کو شاباش دی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کینالز معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں، عمر ایوب
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • بیانیہ کینالز کا
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب