وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیےجائیں گے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز کے افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا جس میں انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے۔
ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت ٹیکس افسران اپنے سینئرز، ہم پلہ اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے، افسران کی رینکنگ اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں کی جاسکے گی، رینکنگ کے تحت 20 فیصد افسران کو ایک کیٹیگری میں ڈالنا ضروری ہے جب کہ اے کیٹیگری والے افسران کو 5 بنیادی تنخواہیں انعام میں دی جائیں گی۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افسران کو ایف بی آر
پڑھیں:
صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد
اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف زرداری نے ٹرمپ کو صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ خطے اور اپنے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی کوششیں کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔