2025 میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے: عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2025 میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے اپنی پہلی ترجیح میں موٹر وے ایم6 رکھی ہے، ہم موٹر وے ایم 6 کو پاکستان کی سڑک سمجھتے ہیں، یہ موٹر وے صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو حکومت برسرِ اقتدار رہی وہ موٹر وے ایم 6 نہ بنانے کی ذمے دار ہے، پاکستان کی کوئی سڑک موٹر وے ایم 6 سے زیادہ اہم نہیں۔
وزیرِ نجکاری کا کہنا تھا کہ ایم 6 سکھر سے حیدر آباد تک نہیں ہو گی، اسے کراچی لے کر جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر وے ایم 6
پڑھیں:
پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔ وہ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم مقصد کے لیے ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن کا قائم کرنا ہے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقلیتی برادری امن بین المذاہب کانفرنس سردار یوسف