اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے اختتام کیبعد غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کیجانب لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے ابھی دوپہر کو دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ قطر نے غزہ کو ایندھن بھیجنے کے لئے ایک راستہ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غزہ میں ایندھن کے 25 ٹینکر داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پچھلے ایک سال سے IDF کے بدترین محاصرے میں تھی۔ اس دوران صیہونی فورسز نے کسی بھی قسم کی انسانی امداد اور ایندھن لے جانے والے ٹرکوں کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حالانکہ یہ ایندھن غزہ میں ہسپتالوں کو بجلی فراہم کرنے والے جنریٹرز میں استعمال کیا جاتا تھا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے کے آخر میں انجام پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی سیز فائر کو سبو تاژ نہیں ہونے دے گی۔ ماجد الانصاری نے امریکہ و مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ قطر کے علاقائی و عالمی پارٹنرز کی حیثیت سے فریقین پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرنے کے لیے ضروری دباؤ ڈالیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کی جانب لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کے تبادلے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مولا علی (ع) نے جنکی تربیت کی وہ رہبر و رہنماء قرار پائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز انجام پائیگا، حماس
  • غزہ کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کرینگے، قطر کا اعلان
  • پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25جنوری سے شروع ہوگا
  • لاپتا افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ
  • دفتر خارجہ نے  مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے
  • پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5دہشتگردہلاک
  • جنگ بندی کا پہلا مرحلہ عارضی ، دوسرا مرحلہ ناکام ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم
  • جنگ بندی ڈیل کا پہلا مرحلہ عارضی، دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ دوبارہ شروع کریں گے: نیتن یاہو