شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو مبینہ طور پر گولی لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، اور خود کو گولی مار کر 15 پر کال کردی۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں، اور پولیس 24 گھنٹے میں ہی حقائق تک پہنچ گئی۔
ترجمان کے مطابق زخمی نوجوان علی حیدر نے خود کو گولی مارنے کا جرم تسلیم کرکے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں سال ڈکیتی کی زیادہ تر وارداتوں کا کامیابی سے سراغ لگایا گیا، ڈکیتی سمیت تمام جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سبزہ زار میں میڈیکل اسٹور لوٹنے والے ڈکیت دو دن میں پکڑے گئے، پولیس جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکا جائے‘، رشوت لینے کی ویڈیو پر تنقید
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایس ایس پی آپریشنز پولیس ٹیم ڈراپ سین ڈکیتی واردات ڈی آئی جی آپریشنز شادی نوجوان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ا پریشنز پولیس ٹیم ڈراپ سین ڈکیتی واردات ڈی ا ئی جی ا پریشنز نوجوان وی نیوز واردات کے دوران ڈکیتی کی
پڑھیں:
ایران میں پاکستانی مزدووں کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں، ترجمان ایرانی سفارتخانہ
ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشتگردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے ایران میں پنجابی مزدوروں کے قتل عام کی تصدیق کر دی گئی۔ ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا کہ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اس وقت کوشش یہ ہے کہ سب سے پہلے متاثرین کی لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچایا جائے۔ ترجمان ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے دور دراز علاقے، مشترکہ پاک ایران سرحد سے چند کلومیٹر دور ایک ورکشاپ میں ہوا ہے۔