وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے لگائے۔
وزیرِ قانون کے بیان کے دوران بھی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابا جاری رکھا۔
اپوزیشن کے نعروں کے جواب میں حکومتی ارکان نے ’شیر آیا، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے۔
غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بجھوایا، غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کل گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح ہوا، یہ بہت خوش آئند بات ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شمار ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
وزیر اعظم نے مختلف ممالک میں نئے سفیر تعینات کردیے
انور عباس :وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سسفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم نے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے،
عبدالحمید بھٹہ جاپان ،نجیب درانی گھانا ،زاہد حفیط چوہدری انڈونیشیا،معظم شاہ ساوؐتھ کوریا ،ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ ،شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش ،طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوگئے ۔
سید حیدر شاہ نیدرلینڈ ،عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ ،زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہونگے، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے،
امتیاز گوندل مانچسٹر میں ،شہریار اکبر جمہوریہ چیک ،معظم شاہ جنوبی کوریا میں،ملک فاروق جنوبی افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے