Jang News:
2025-01-22@00:34:39 GMT

کراچی: 4 ہزار جعلی ڈالرز سمیت 2 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی: 4 ہزار جعلی ڈالرز سمیت 2 ملزمان گرفتار

— تصویر بشکریہ رپورٹر

کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے 4 ہزار سے زائد جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔

ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل چھاپہ مار ٹیم نے جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 4500 جعلی ڈالرز برآمد کر لیے۔

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی میں ترجمان رینجز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز کی سپلائی کے لیے ایک پارٹی کا انتظار کر رہا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرز کی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جعلی ڈالرز سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جعلی ڈالرز

پڑھیں:

خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد

لاہور:

پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار کرکے  کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران  اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3 خواتین سمیت 8 بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی وغیرہ شامل۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں کارروائی، ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر 2خواتین سمیت مزید 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
  • کراچی میں  کارروائی؛ ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • کراچی، ملیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار