فضائی جنگی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025ء‘ کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
فضائی جنگی مشق’اسپیئرز آف وکٹری 2025ء‘ کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف 17 تھنڈر، بلاک III لڑاکا طیاروں، گراؤنڈ اور ایئر کریو پر مشتمل ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھری، ان فلائٹ ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا، مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس کے طیارے شریک ہیں۔
کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین، آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
مشق میں پی اے ایف کے پائلٹس مختلف قسم کے جدید ترین جنگی طیاروں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئر فورس مشق کے پانچویں دور کا انعقاد کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے
وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ امریکہ میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گیاہم ملاقاتوں میں امریکی حکام کیساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ 20جنوری 2025 کوپاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ،امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر سے حلف لیں گے۔
حلف برداری تقریب میں صدر جو بائیڈن، سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور براک اوباما بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ ارجنٹینا کے صدر جیویر میلی، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی مدعو تھے۔