وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری پولیس اور سیکیورٹی فورسز ان لوگوں سے مقابلہ کررہی ہیں جو سپرپاور کو شکست دے چکے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں اور ہمارے صوبے میں فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کاہ ک ہبڑا عرصہ ہوگیا ہے میں نے فائرنگ نہیں کی ہے، مجھے امید ہے کہ اگلی بار جب میں ڈی جی خان آؤں گا تو آپ فائرنگ رینج میں ٹرین ہوچکے ہوں گے، پھر ہم یہاں مقابلہ بھی کریں گے، تیاری کرکے آنا، میرا نشانہ بڑا پکا ہے، 1.

6 کلو میٹر پہ میری بلٹ شاٹ ہے، مقابلہ سخت ہوگا اور انعام بھی بھرپور ہوگا، اتنا انعام ہوگا کہ جو جیتے گا تو جاکر نیا 125 موٹر سائیکل لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہماری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو شکست نہیں دے سکتے، ہماری پولیس مقابلہ بھی کررہی ہے اور امن قائم کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کررہی ہے، پولیس کی ٹریننگ، سہولیات اور مراعات کے لیے صوبائی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، یہ عمران خان کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں، جے یو آئی

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کو کوٹہ سسٹم کے تحت اتنے سالوں سے جو حق ملنا تھا وہ ہم نے ایک وقت میں ہی دے دیا ہے، میں نے وزارت خزانہ کو بھی بتایا ہے کہ پولیس کو کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، پولیس والے ہمارے محافظ ہیں، جتنے یہ بہتر ماحول میں رہیں گے اتنی ہی یہ ہماری حفاظت کرسکتے ہیں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے غازی صوبے اور ملک میں بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں، جتنی بھی شہدا کی فیملیز ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کا خیال کریں، ان کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کو عزت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دوسرے صوبوں کا ہمارے صوبے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ کچے کے ڈاکوؤں اور ہمارے مقابلے میں بہت فرق ہے، ہمیں تمام غازیوں پر فخر ہے کہ وہ ایسے حالات میں بھی اپنے صوبے، ملک اور قوم کے لیے بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں اور ایسے لوگوں سے لڑرہے ہیں جو سپر پاور کو شکست دے چکے ہیں لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز اور پولیس ابھی بھی ان سے لڑرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پولیس خیبرپختونخوا سپرپاور علی امین گنڈاپور فائرنگ رینج وزیراعلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پولیس خیبرپختونخوا سپرپاور علی امین گنڈاپور فائرنگ رینج وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہماری پولیس سے مقابلہ نے کہا کہ کو شکست

پڑھیں:

گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستانسے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کا چیلنج
  • ہمارا مقابلہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں، سپر پاور امریکا کو شکست دینے والے دشمن سے ہے، گنڈاپور
  • ہمارے بہادر جوان ان لوگوں سے لڑ رہے، جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی،علی امین گنڈا پور
  • پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • وفاق مذاکرات میں ناکام ، جلد اپنا قفد افغانستان بھیجوں گا : گنڈاپور 
  • گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستانسے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا
  • عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں ، علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی: علی امین گنڈاپور