پاکستان کے نامور کرکٹ شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک  کے سوشل میڈیا پر چرچے ، دونوں کے دلکش لباس  مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔اداکارہ اور کرکٹر حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد دوحا کے ایک فیشن ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں ان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔دوحا کے اس ایونٹ میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے کئی نامور چہرے شامل تھے، ثنا جاوید اور شعیب ملک نے بھی اس تقریب میں اپنی موجودگی سے چار چاند لگادیے۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی دوحا میں ریمپ واک کو فیشن کی دنیا کا ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا اور ستائشی کمنٹس کیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ریمپ واک

پڑھیں:

امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک

امریکا کے معروف ٹک ٹاک سٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے تھے۔

میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے ٹک ٹاکر کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔ حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار کی موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

اس سے قبل دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری کی زد میں آکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔

محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے حالات سے دنیا کو آگاہ کرتے تھے۔

معروف ٹک ٹاکر کی شہادت اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے ایک گاڑی پر حملہ کیا، ٹک ٹاکر اس وقت خیمے میں بنے انٹرنیٹ کیفے میں اپنے دوست طلال مراد کے ساتھ سیلفی بنا رہے تھے جسے محمد حلیمے نے سوشل میڈیا پر ’بالآخر ملاقات ہوگئی‘ کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی
  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار 
  • بلیواسکائی اور دیگر سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں
  • کولڈ پلے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کا چرچا، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
  • وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار
  • سیف اور کرینہ کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر وائرل
  • امریکا کے معروف ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے ہلاک
  • معروف امریکی ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی
  • عمران کی دھمکی، مذاکرات خطرے میں