وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ارکاراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں۔
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم کے گرد حفاظتی دیوار بھی بنائی
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے بانی ٹی آئی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس دوران ارکان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی آئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا
اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا۔ اس دوران مختلف اہم معاملات پر بحث ہوگی۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ وزیر قانون صنفی تفریق پر مختلف خواتین ارکان کے نوٹس پر جواب دیں گے۔
وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترمیمی آرڈیننس کو پیش کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک دیں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتوں کے ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل اور پاکستان شہریت ترمیمی بل پر بھی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران ارکان مختلف اہم مسائل پر نکتہ ہائے اعتراضات بھی اٹھائیں گے، جن میں وفاقی ہسپتالوں میں آلات کی کمی پر عالیہ کامران کا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔