علامہ ساجد نقوی سے جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف علاقائی مسائل و دیگر امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، مولانا نذیر حسین مطہری اور مولانا احسان اللہ محسنی شریک تھے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نقوی سے
پڑھیں:
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد
مقررین نے کہا کہ ہمیں سلمان فارسیؓ، ابوذر غفاریؓ، مالک اشترؓ، محمد بن ابی بکرؓ، امام خمینیؒ، رہبر معظم علی خامنہ ای، شہید قائد عارف الحسینیؒ، شہید رئیسیؒ، شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، ابو مہدی المندسؒ، شہید حسن نصر اللہؒ و رفقاء جیسے پیروکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن محفل میلاد ولادت باسعادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوا، جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا حسن رضا مفکری نے حاصل کی، جشن مولود کعبہؑ سے مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں فہیم زیدی، ابراہیم حسین، رضی زیدی، محمد علی جعفری، محمد علی جلالوی، عدنان سیفی، راشد جلالوی، محسن علی جعفری، محمد تقی ایڈووکیٹ، صابر علی، کوثر علی، ماسٹر شایان علی نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ مولانا ڈاکٹر عمید عسکری کاظمی، مولانا حسن رضا مفکری، ناصر الحسینی، مولانا مختار علی نے فضائل امام علیؑ پر روشنی ڈالی۔
آغا کاظمی نے کہا کہ ہمیں مولا علیؑ کی افکار و نظریات کے مطابق عمل پیرا ہوکر صحیح معنوں میں مولائے متقیان کے پیروکار بننا چاہیئے، ہمیں سلمان فارسیؓ، ابوذر غفاریؓ، مالک اشترؓ، محمد بن ابی بکرؓ، امام خمینیؒ، رہبر معظم علی خامنہ ای، شہید قائد عارف الحسینیؒ، شہید رئیسیؒ، شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ، ابو مہدی المندسؒ، شہید حسن نصر اللہؒ و رفقاء جیسے پیروکاروں کی ضرورت ہے۔ محفل میلاد میں کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارہ چنار کے مظلوم ملت جعفریہ کی نصرت و کامیابی، شہدائے پارہ چنار اور بیمار مریضوں کی صحت یابی کیلئے اور باالخصوص شام میں بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا و بی بی سکینہ کے روضہ مقدس کی حفاظت و تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے دعا کی گئی۔ جشن میں شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، حزب اللہ لبنان، غزہ کے شہداء، پاراچنار کے مظلوم شہداء و کل مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں ولادت باسعادت مولود کعبہؑ کی خوشی میں مٹھائی اور کیک تقسیم کیا گیا۔