Jang News:
2025-01-21@14:06:53 GMT

مردان: ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

مردان: ایمبولینس میں جڑواں بچوں کی پیدائش

— فائل فوٹو

مردان میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں میڈیکل ٹیکنیشن کی موجودگی میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 مردان کے مطابق رستم کے دیہاتی علاقے پیرسئی زنگل کوٹھے سے ڈیلیوری ایمرجنسی کی کال کنٹرول روم کو موصول ہوئی تھی۔

کراچی: گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو خاتون اور مرد کے لے جانے کا انکشاف

کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی۔

اس موقع پر اسپتال کی دوری اور حاملہ خاتون کی حالت نازک ہونے پر ماں اور بچوں کی زندگی بچانے کے لیے میڈیکل ٹیکنیشن کی مدد سے ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو جنم دیا گیا۔

بعد ازاں انہیں ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیلیوری کے بعد زچہ و دونوں بچوں کی حالت اور صحت ٹھیک ہونے پر اہلِ خانہ نے ریسکیو میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بچوں کی

پڑھیں:

صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں اللّٰہ کی رحمت یعنی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔

صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Srha Asgr. صرحا اصغر (@srhaasgr.official)


اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔

ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020ء میں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی۔

شادی کے تقریباََ 2 سال بعد اس جوڑی کے یہاں نومبر 2022ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں پیدائش کی بنیاد پر شہریت بھی ٹھکانے لگنے والی ہے؟
  • کراچی: گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو خاتون اور مرد لے گئے
  • صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد
  • معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • دنیا کا انوکھا گاؤں جہاں 400 سے زائد جڑواں بہن بھائی رہتے ہیں
  • انوکھا گاؤں جہاں400 سے زائد جڑواں بچے رہائش پذیر
  • مذاکرات میں پیشرفت نظر نہیں آتی لیکن کامیابی کیلئے پر امید ہیں،فضل الرحمن
  • خیبر  کے پہاڑوں  میں آگ بھڑک اٹھی ؛ ریسکیو کو مشکلات کا سامنا
  • بچوں کا جسنی استحصال کرنے والے پاکستانی یا کوئی اور؟ برطانوی پولیس نے ایلون مسک کو آئینہ دکھا دیا