عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے. حامدرضا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے،کچھ معلومات اور کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ میرا تجزیہ ہے رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی اور امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسا نہیں کرے گی، عمران خان اور اسیران کی رہائی سیاسی تحریک کے نتیجہ میں ہوگی،عمران خان آئین قانون اور عوام کے ذریعے باعزت بری ہوں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی رہائی ماہ کی
پڑھیں:
بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ جب مذاکرات شروع ہوئے تو اُن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا اور گواہیاں بھی ہوچکی تھیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود کہا ہوا ہے کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاست میں مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی نے تصدیق کردی کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا مقصد تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تک پہنچے وہ پہنچ گئے ہیں۔