Nawaiwaqt:
2025-01-21@14:02:33 GMT
سوات میں خوفناک حادثہ،مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقے بالاسور میں پیش آیا تھا، جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چھت گرنے
پڑھیں:
نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر حادثے میں آتشزدگی، 70 افراد ہلاک
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔(جاری ہے)
نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان حسینی عیسیٰ نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے لیے جنریٹر کے استعمال باعث پیش آیا جو دھماکے پھٹ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں سامان کی ترسیل کے لیے مؤثر ریل نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کو ملانے والی بڑی شاہراہوں پر اکثر ایسے خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔