اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، پاکستان اپنے تئیں جو بھی کرسکتا ہے کرے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا،50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ،بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بجھوایا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی پاکستان دشمنی ہے، چین کی جانب سے مہیا کیے گئے 230 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا۔

ان کا مزید کہا تھا کہ کل گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح ہوا، گوادر ایئر پورٹ سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا ،عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے،آئی ٹی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں، بے امنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیر خواہ نہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت رواں سال مکمل کرنے کا حکم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 67 پر کام جاری ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24 فیصد سے زائد کام مکمل ہے، اس کے علاوہ پنجاب بھر کے 1 ہزار 236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کا 75 فیصد کام مکمل ہوگیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی جاچکی ہے، 1 ہزار 164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہے، 1 ہزار 211 بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ، 1 ہزار 143 مراکزصحت کی فلورنگ اور 1 ہزار 004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی، منصوبے مکمل ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، اس مقصد کے لیے مریم نواز نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل کا انتظام کرنے کا بھی ہدف دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، نئے ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کریگا: وزیراعظم
  • پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن، تمام اشاریے خوش آئند ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • وزیراعلیٰ پنجا ب کا سڑکوں کی تعمیرمالی سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کے لیے الٹیمیٹم
  • پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت رواں سال مکمل کرنے کا حکم
  • برطانیہ، فلسطین و کشمیر کے دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے
  • الخدمت کا غزہ میں 15 ارب روپے سے ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز