مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر 2خواتین سمیت مزید 10 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز، صدر یواے ای کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سرفراز چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف اور یواے ای کے صدر کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے والے 10 مزید ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اب تک ایسے عناصر کیخلاف 18 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف ایسا پراپیگنڈا کرتے ہیں ان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ان میں وہ ملزمان شامل ہیں جنہوں نے یہ تصاویر بنائی اور شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن افرادنے ان پر کمنٹس کیے وہ بھی ایف آئی اے کے ملزم ہیں، ان ملزمان کو پانچ سے سات سال تک سزا ہوگی، اس حوالے سے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں، تصاویر بنانے والے،شیئر کرنیوالے، لائک اور کمنٹ کرنیوالو ں کو بھی پکڑا جائے گا، سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کیخلاف ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کر رہے ہیں، انہیں پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجا جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے کہا کہ لاہورمیں 6 ، فیصل آباد میں 5 ، گوجرانوالہ 1،ملتان میں 2، پشاور میں 3 اور ایبٹ آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور 8 جوڈیشل ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقدمات درج ان کیخلاف ملزمان کی
پڑھیں:
کراچی میں کارروائی، ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک کارروائی کے دوران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلئے۔
حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹر پمپ سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ جعلی ڈالرز سپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔