ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر لکھا کہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولُو میں لگنے والی آگ کے سبب 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ آگ کرتالکایا نامی شہر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ شب بھڑکی تاہم اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ مزید یہ کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔
کرتالکایا مقامی سیاحوں کے لیے ایک معروف اسکیئنگ مقام ہے۔ترکی میں 131 مقامات پر جنگلاتی آگ، رہائشیوں کی منتقلی
ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک
مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے اس ہوٹل کی اوپری منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ادارے آج منگل کی صبح تک اس آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
ترک ٹیلی وژن این ٹی وی کے مطابق لکڑی کے بنے فرش کی وجہ سے یہ آگ ہوٹل میں تیزی سے پھیلی۔ ویڈیوز میں لوگوں کو انتہائی پریشانی کے عالم میں بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ان کے ذریعے ہوٹل سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک عینی شاہد نے ترک اخبار حریت کو بتایا کہ اس نے لوگوں کو کھڑکیوں سے باہر کودتے ہوئے بھی دیکھا۔
رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل میں 234 افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش تھی اور آتشزدگی کے وقت یہ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا، کیونکہ ان دنوں ترکی میں اسکول کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔
ا ب ا/ع ب (ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہوٹل میں
پڑھیں:
لیاری میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، 10 افراد شدید زخمی
کراچی (جسارت نیوز) لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناقص اور غیر معیاری سلنڈر سے ممکنہ طور پر گیس لیک ہورہی تھی۔