سکھر بیراج کی سالانہ 15روزہ صفائی کا کام مکمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
سکھر بیراج کی سالانہ 15 روزہ صفائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
بیراج حکام کے مطابق سکھر بیراج کے تمام دروازے ڈاؤن کر کے پانی کی اسٹوریج شروع کر دی گئی ہے جبکہ آپریٹنگ سسٹم کو کل سے مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کل سے بیراج سے نکلنے والی7 میں سے 6 نہروں میں پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔
سکھر بیراج کے دروازوں کو نقصان، واٹر ایمرجنسی سیل قائمسکھر بیراج کے 2 دروازوں کو نقصان پہنچنے کے بعد حیدر آباد میں کاشت کاروں کی رہنمائی کے لیے واٹر ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نارا کینال کو آر ڈی6 تک پختہ کرنے کا منصوبہ 15 روز میں مکمل نہیں ہو سکا۔
نارا کینال کے فرش میں گڑھے نکلنے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے، جس کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ نارا کینال کا فرش اور دونوں کنارے پختہ کرنے کے لیے مزید 10 روز دیے گئے ہیں، کینال میں پانی کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سکھر بیراج
پڑھیں:
پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم
مریم نواز— فائل فوٹووزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی اور 455 پر کام شروع کردیا گیا جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری کے بعد 67 پر کام شروع کردیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔