لاہور:

عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس  کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی    کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرویز ال ہی عدالت نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار کرلیا

پشاور:صوبائی حکومت نے  خیبرپختونخوا میں نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ   خیبرپختونخوا ملازمین کو سروسز سے ہٹانے کا بل 2025 جلد اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا،مسودے کے مطابق بل کے تحت نگراں حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے، نگراں حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں۔

اس حوالے سے متعلقہ ادارے بل پاس ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کریں گے، نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا۔

مسودہ کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹری شامل ہونگے، کمیٹی کا فیصلہ تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوگا۔ خیال رہےکہ رپورٹ کے مطابق  خیبر پختونخواہ میں نگراں دور حکومت کے دوران متعدد محکموں میں غیر قانونی 16 ہزار بھرتیاں ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی
  • 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلیے مقرر
  • خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار کرلیا
  • پنجاب میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ ہو رہا ہے، لاہور ہائی کورٹ
  • رمضان شوگر مل ریفرنس:وزیر اعظم کے وکیل سے بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب
  • کے پی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنیکی تیاری
  • علیمہ‘عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے5ویں گواہ کی شہادت قلمبند