لاہور:

پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مصطفی آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس دوران  ایک کارروائی میں نائیجیرین  باشندے سمیت 2  ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1800 گرام آئس اور ایک کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نائیجیرین باشندہ جیف عرصہ 16 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر تھا اور اس نے پاکستان ہی میں شادی کررکھی تھی۔ ملزم پس پردہ منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔  

ملزم نے لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں، فارم ہاؤسز سمیت دیگر مقامات پر منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف   بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

کراچی:

کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز شامل ہیں، جنہیں بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے کراچی لایا جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 50 ملین روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان، نور اللہ اور محمد ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان، اسمگل شدہ مال اور ڈبل کیبن گاڑی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سولجر بازار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمرقید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار