معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور کام کے اصولوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کام کریں گے جب تک وہ کام کرسکتے ہیں، ان کا اس وقت تک کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں جب تک ان کا جسم اور دماغ اس کی اجازت دیتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آرام اور ذہنی سکون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونی چاہیے، کام سے مناسب چھٹی لینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور ذہن میں شفافیت آجاتی ہے جس سے کام پر دھیان دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کترینہ کیف ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھیں، اکشے کمار کا انکشاف

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ فلم میں کاروباری حوالے سے آنے والی مشکلات کا کیسے سامنا کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ فلم اچھی چلتی ہے یا نہیں، اس سے قطع نظر توجہ کے ساتھ کام کرتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی زندگی کا فلسفہ 4 الفاظ میں سمو کر بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں یہ 4 چیزیں ہونی چاہئیں؛ سُکھ، شانتی، سیوا اور صحت۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ 4 رہنما اصول ایک بامقصد زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جس سے نہ صرف پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی ملتی ہے بلکہ ذاتی زندگی بھی کامیاب ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کمار بالی ووڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکشے کمار بالی ووڈ

پڑھیں:

آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس اسٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی ۔21 سالہ اسپین کے نامور ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • نامور بھارتی ولن شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
  • ’فیروز خان کو اسٹار میں نے بنایا‘، یاسر نواز کے دعویٰ نے ہلچل مچادی
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز
  • اکشے کمار نے بگ باس 18 کے فائنل میں کیوں شرکت نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • شوٹنگ پر نہ پہنچنے والے نامور بھارتی اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد
  • ہم جب تک 20 وکٹیں حاصل کرتے رہیں گے تب تک خوش رہیں گے : شان مسعود
  • بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح  پرجوش
  • اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہوگا؟
  • اپنی ہی بہن کو دھوکا دےکر اسٹار بننے والی اداکارہ کون؟