ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں محسن نقوی کا وی آئی پی پرٹوکول
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں محسن نقوی کا وی آئی پی پرٹوکول WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
نیویارک:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیرداخلہ محسن نقوی کو وی آئی پی پرٹوکول دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد دوسری تقریب کیپٹل ون ایرینا میں بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حلف برداری محسن نقوی ٹرمپ کی
پڑھیں:
کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرکاری طبی معائنہ کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ اتوار کے روز جاری کی جائے گی۔
79 سالہ امریکی صدر کے دماغ کی کارکردگی جانچنے کے لیے جمعے کے روز میری لینڈ کے ایک اسپتال میں کوگنیٹیو ٹیسٹ سمیت کئی دوسرے معائنے کیے گئے جن کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا تھے۔
یہ بھی پڑھیے: جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
دوران ٹیسٹ ٹرمپ سے 30 سوالات پوچھے گئے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے سب کے درست جوابات دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر میں اچھی حالت میں ہوں۔ میرا دل ٹھیک ہے، روح اچھی ہے بلکہ بہت اچھی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کی صحت اور بطور صدر ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے درکار فٹنس پر کئی سوالات اٹھادیے تھے۔
جنوری میں صدارت کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ اس عہدے تک پہنچنے والے امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دماغ ڈونلڈ ٹرمپ صحت طبی معائنہ