Express News:
2025-01-21@12:17:10 GMT

دسمبر 2024 کی بہ نسبت جنوری میں چینی کی پیداوار میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک میں دسمبر 2024 کی بہ نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25 کے مستقبل کی تشخیص سمیت چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ملرز کو چینی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ریسرچ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جبکہ شوگر ملرز کسانوں کو اچھی رقم ادا کریں گے تاکہ وہ زیادہ چینی کاشت کر سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کے چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کیا جائے گا، تمام گھریلو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور انہیں برقرار رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار 2028 تک شرع ہوجائیگی، بیرک گولڈ

اسلام آباد (آئی این پی) بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے ذخائر ریکوڈک سے 2028 تک پیداوار شروع ہو جائیگی۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 9.6 فیصد اضافہ
  • ریکوڈک سے تانبے اور سونے کی پیداوار 2028 تک شرع ہوجائیگی، بیرک گولڈ
  • ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مریضوں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی
  • اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہوگا؟
  • کراچی: آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع
  • چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان