ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سےملاقاتیں ہوئیں۔

محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام نےٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے

پڑھیں:

محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت

واشنگٹن : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے امریکی سینیٹرز، ممبران کانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس شامل تھے۔

 

محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز اور ممبران کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ امریکہ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور امریکی عوام صدر ٹرمپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نیا باب کھلے گا اور دونوں ممالک کے روابط میں مزید بہتری آئے گی۔ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت
  • امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، محسن نقوی
  • آج امریکا کے لیے تاریخی دن ہے، عوام ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • آج امریکا کے لیے تاریخی دن ہے، عوام ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • آج امریکا کے لیے تاریخی دن ہے، عوام ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ٹرمپ کی حلف برداری تقریب: محسن نقوی امریکا پہنچ گئے
  • محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے
  • محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونگے