امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
دورۂ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی اور امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔
نئے آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو جوبائیڈن کا خط مل گیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور متعدد نئے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز اور کانگریس کے ارکان کو مبارکباد بھی دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے امریکی عوام
پڑھیں:
محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔