Jang News:
2025-01-21@12:17:46 GMT

بانی پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟

تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار بیانات تبدیل کیے، وہ اپنے کیس کے حوالے سے خود ہی بتا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہریار آفریدی تحریک انصاف پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے:چیئر مین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کاانٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجارہا ہے۔گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے،انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے سپیکر کو خط لکھا،شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے،جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی: شہرام ترکئی
  • عمران خان بہت جلد بری ہوں گے: شہریار آفریدی
  • تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے:چیئر مین پی ٹی آئی
  • حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے، شیری رحمن
  • تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے، شیری رحمان کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی کو این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی: رانا تنویر