مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔
لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی۔
اجلاس میں لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔
لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی ہو گی۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ19 فروری تک 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز مکمل ہو جائیں گے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لائیو اسٹاک کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا۔
اسی دوران سینئر صوبائی وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظور بھی دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے
پڑھیں:
پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مرمیم نواز---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی ادارے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل ہیں جبکہ ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بلاک چین انوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اور اسٹیبل ایپلیکیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
معدنیات، زراعت سمیت دیگر قدرتی وسائل کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور سیکیورٹی امور کے لیے اسٹیبل کوائن سلوشن کے نفاذ پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ترسیلات زر ، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹر لائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہا، پنجاب کو ڈیجٹیل انوویشن کا ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانس منٹ اور مالیاتی اشتراک سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔