بہاولپور: جھگڑے پر برادر نسبتی نے بہنوئی کو زہر پلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں بیوی اور شوہر میں جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی پر تشدد کر کے اس کو زہر پلا دیا۔
برادرِ نسبتی کے ہاتھوں تشدد اور زہر سے 26 سالہ دلشاد اسپتال میں دم توڑ گیا۔
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیوی سمیت 6 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
—فائل فوٹوپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ بھانہ ماڑی میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا ہے۔