لاہور:

حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا

  ---فائل فوٹو 

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو سپریم کورٹ نے صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔

ہم کسی بھی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، صنم جاوید

بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد غیر جمہوری سسٹم کے خلاف ہے۔

عدالت میں 9 مئی کیسز میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی تھی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی دائر ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
  • شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم کب سے پاکستان میں داخل ہوگا؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
  • مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
  • شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا
  • سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان
  • دو،تین روزمیں جنگ چھڑسکتی ہے،وزیردفاع خواجہ آصف
  • لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلا کا کینال منصوبے کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ