Islam Times:
2025-01-21@12:25:22 GMT

سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات میں گھر کی چھت گرنے سے ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالپین شیر خانے میں شیبر نامی شخص کے مکان کے چھت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی شناخت شبیر کی اہلیہ، ایک بیٹا عبدالرحمٰن اور بیٹی مروا کے نام سے ہوئی، جو تینوں چھت گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع سوات میں مٹہ کے علاقے بالاسور میں پیش آیا تھا، جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی چھت گرنے سے سوات میں

پڑھیں:

گرفتار خاتون کا بیٹوں اور خود کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

علامتی فوٹو

انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔

کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف

کشتی حادثے کے کیس میں  تارکین وطن پر انسانی...

ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی۔

ذرائع کےمطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ میرا بیٹا خاور کم و بیش 10 افراد کو لے کر کیریئر کے طور پر سینیگال گیا، وہ اس سے پہلے اپریل میں بھی وہاں جاچکا تھا۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش غلام فاطمہ نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا حسن اٹلی میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا فرحان واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔

ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ خاتون رکن کو ایف آئی اے نے 1 روز قبل جھوڑا گاؤں سے گرفتار کیا تھا ،تفتیش کی راز داری کےلیے یہ بات میڈیا نہیں بتائی گئی۔

ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ پڑوس میں چھپی تھیں، جسے گرفتار کرکے موبائل فونز اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کے نام پر اکٹھی رقم سے ایک نئی گاڑی بھی لی گئی، جو ایف آئی اے نے برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں خوفناک حادثہ،مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
  • معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
  • سوات یونیورسٹی کے طالبعلم کا مٹی، ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ
  • اسپین: چیئر لفٹ گرنے سے 30افراد زخمی
  • فلم کی شوٹنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں ارجن کپور سمیت متعدد افراد زخمی
  • پشاور: پنجاب پولیس کی زیر حراست ریسکیور اہلکار کا بیٹا انتقال کرگیا
  • گرفتار خاتون کا بیٹوں اور خود کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف
  • جنہیں بہتر مستقبل کی تلاش موت تک لے گئی