خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3 خواتین سمیت 8 بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی وغیرہ شامل۔ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیرپور: صحافی کے قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ایس ایس پی
فوٹو: فائل
سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی۔