سرحدوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حکومت نے سرحدوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور شروع کردیا۔ ڈان اخبار کے مطابق حکومت نے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر کام شروع کردیا ہے، اس حوالے سے زیر غور مسودے میں ایف آئی ا ے کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے، امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک ہی قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات اور ایران، افغانستان، بھارت سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد نے ناصرف مذکورہ اقدام کی اہلیت بڑھادی ہے اور اب اس مسئلے کو قومی سلامتی کے لیے لاحق خطرے کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے اور یہ سمجھا جارہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ملحقہ 7 ہزار 500 کلومیٹر محیط ملکی سرحد کی حفاظت پر معمور ہونے کے باوجود تقریباً 16 سے 18 داخلی اور خارجی راستوں پر مزید مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے ضروری اصلاحات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور شہریوں کی حفاطت کے لیے جلد سے جلد معنی خیز اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زیر غور تجویز کے تحت دیگر ممالک کی طرح امیگریشن اور بارڈر سکیورٹی کے انتظام کے لیے ایک جدید اور خود مختار اتھارٹی قائم کی جائے گی تاکہ ایف آئی اے صرف وائٹ کالر جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کرنے تک محدود رہے، بہتر نتائج کے لیے متعدد علاقائی ممالک بشمول بنگلہ دیش، بھارت، ایران، چین، تاجکستان، افغانستان اور ترکیہ نے بھی اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں، بھارت میں امیگریشن کے معاملات کو دیکھنے کے لیے بیورو آف امیگریشن قائم کیا گیا ہے اور بنگلہ دیش نے بھی امیگریشن اور پاسپورٹ کنٹرول کو اینٹی کرپشن کمیشن سے الگ کردیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔